واشنگٹن: سات مسلمان ممالک پر پابندی کے اعلان نے امریکی کمپنیوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا،گوگل،امیزون،نیٹ فلیکس اور ایپل نے ٹرمپ کی نئی پالیسی کو کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا،گوگل کے ملازمین سڑک پر نکل آئے۔
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسیاں کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار پائی ہیں، امریکی کمپنیاں بھی ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بول پڑیں،کیلی فورنیا میں گوگل کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
Hundreds Gather at Google to Protest President… by arynews
ایپل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، نیٹ فلیکس، ایمیزون، جنرل موٹرز ، جنرل الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پابندی کے نتیجے میں کمپنیاں باصلاحیت افراد کی خدمات سے محروم ہوجائیں گی جس سے کاروبار ٹھپ ہوجائے گا۔
اسٹار بکس نے 10 ہزار پناہ گزینوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا، یہ نوکریاں دنیا کے 75 ممالک کے کافی چین کے اسٹورز میں دی جائیں گی۔