اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

چین پر عائد بھاری ٹیرف کے بعد ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ نے چین سے آنے والی الیکٹرانکس اشیاء کو 125 فیصد ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا، جن میں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر شامل ہیں۔

غیرملکی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے چین سے آنے والے سامان اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس درآمدات کو اضافی ٹیرف سے چھوٹ دے دی۔

ٹرمپ حکومت کی جانب سے چین پر 145 فیصد ٹیرف لگانے کے بعد اس چھوٹ کو بیجنگ کے خلاف جاری امریکی تجارتی جنگ میں نرمی کی پہلی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Trump

امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے ٹیرف سے مستثنیٰ 20 مصنوعات کی فہرست شائع کردی، جن میں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، ڈسک ڈرائیوز اور خودکار ڈیٹا پروسیسنگ مشینوں، سیمی کنڈکٹر ڈیوائسز، متعلقہ آلات، میموری چپس اور فلیٹ پینل ڈسپلے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے چین کی مستثنیٰ اشیاء پر ٹیکس چھوٹ سے ایپل اور ڈیل سمیت بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس استثنیٰ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، البتہ اس اقدام سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اب اس حقیقت کا ادراک ہے کہ ان کے عائد کردہ ٹیرف سے الیکٹرانک مصنوعات خود امریکی عوام کیلیے کس قدر مہنگائی کا سبب بن سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں