تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فیس بک نے ٹرمپ کو ایک اور دھچکا دے دیا

واشنگٹن: فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی کا فیصلہ فیس بک کے تشکیل کردہ بورڈ ارکان نے کیا، بورڈ میں صحافی، وکلا، سیاست دان اور مختلف تنظیموں کے کارکنان شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام پر ٹرمپ کی پابندی ختم کرنے کا جائزہ آئندہ 6 ماہ میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر پابندی 6 جنوری کو حامیوں کی جانب سے کانگریس پر حملے کے بعد لگائی گئی تھی، فیس بک، انسٹاگرام سمیت ٹویٹر نے بھی ٹرمپ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کے بعد فیس بک اورانسٹاگرام نے بھی ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کردیا

دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے اوپر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی پابندی پر شدید تنقید کی ہے، ٹرمپ نے بیان میں فیس بک، گوگل، ٹویٹر کو کرپٹ قرار دیا ہے۔

سابق امریکی صدر نے ذاتی سماجی رابطے کی ویب سائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا اور ذاتی ویب سائٹ سے پیغامات جاری کرنا شروع کردیے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے پیغامات ان کے حامی سماجی ویب سائٹس پر شیئر کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -