اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کے سربراہ برطرف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیموتھی ہیگ کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وائٹ ہاوس نے جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

جرنل ٹموتھی امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جنرل ٹموتھی کی نائب وینڈی نوبل کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایس سی کے عملے کے 10 ارکان کو 4 سینئر ڈائریکٹرز سمیت برطرف کردیا گیا، جن میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن ڈائریکٹورٹی کا تمام عملہ بھی شامل ہے، جو اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اور کثیرالقومی اداروں کے ساتھ کام کرتے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مسلح افواج کی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں، ولیم جے ہارٹ مین کو این ایس اے کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔۔

پینٹاگون کی جانب سے بھی رابطے کے باوجود خبرایجنسی کو کچھ نہیں بتایا گیا تاہم ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ انتظامیہ ایسے عہدیداروں کو رکھیں گے جو ان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔

یاد رہے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم ایسے لوگوں کو جانے دیتے ہیں جنہیں ہم پسند نہیں کرتے یا ان سے فائدہ نہیں ہوتا یا وہ لوگ جو کسی اور کے ساتھ وفاداری نبھا رہے ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں