ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

امریکی فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج میں بھی اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی، امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن، امریکی نیوی کے چیف اورایئرفورس کے نائب چیف کو بھی برطرف کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایئرفورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔

چارلس براؤن دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین بنے تھے، امریکا جنرل چارلس براؤن کے 16 ماہ میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ جنگوں میں پھنسارہا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی کے چیف اورایئرفورس کے نائب چیف کو بھی برطرف کیا گیا ہے، لیزا فرینشیٹی امریکی نیوی کی پہلی خاتون چیف تھیں۔

وزیردفاع پیٹ ہیگزیتھ نے پینٹاگون میں فوری طور پر نئی بھرتیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے دفاعی بجٹ میں 50 ارب ڈالر کمی کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

پیٹ ہیگزیتھ کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی سے حاصل رقم عوامی منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔ حکومت نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

غزہ منصوبہ مسلط نہیں کروں گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ جنرل چارلس براؤن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، انہوں نے چارلس براؤن کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں