ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو کیسے قابو کیا گیا؟ باڈی کیمرہ ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کی باڈی کیمرہ ویڈیو پولیس نے جاری کردی۔

باڈی کیم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کے مسلح اہلکار مستعد کھڑے ہیں جنہوں نے 58 سالہ ملزم ریان ویسلے کو حراست میں لیا اور ساتھ لے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ ملزم کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے نامعلوم اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت ہوائی کے رہائشی58 سالہ ریان ویسلے راؤتھ کے نام سے ہوئی تھی۔

اتوار کے روز فلوریڈا کے پام بیچ پر گولف کورس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعہ پر عینی شاہد نے حکام کے ساتھ حملہ آور کی گاڑی اور لائسنس نمبر پلیٹ کی معلومات شیئر کیں جس کے بعد حکام نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی پرجوش حمایت پر مبنی پوسٹیں ملی ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے فون کے سگنل سے پتہ چلا کہ وہ تقریباً 12 گھنٹے تک گالف کورس کے قریب جھاڑیوں میں چھپا رہا۔

واضح رہے گزشتہ روز فلوریڈا ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب سابق صدر وہاں گالف کھیل کر واپس جارہے تھے۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے قریب فائرنگ

اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ کان کو چھوتی ہوئی گزرنے والی گولی سے زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں