جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی رہائش گاہ کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا میں پام بیچ میں مار اے لاگو ریزارٹ میں روبوٹ کتوں نے گشت شروع کردیا ہے، جبکہ جھیل میں کوسٹ گارڈ بھی ڈیوٹی پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی پروٹول مل گیا ہے، حفاظتی اقدامات میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے، کیونکہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملے بھی ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی سمرل وائلز کو وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیاب انتخابی مہم کی منیجر سوزی سمرل وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی بڑی سیاسی فتوحات حاصل کرنے میں میری مدد کی، سوزی میری 2016 اور 2020 کی کامیاب مہموں کا حصہ تھیں۔

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سوزی مضبوط، ہوشیار، جدت پسند ہے، عالمی سطح پر سوزی کی تعریف اور احترام کیا جا تا ہے، سوزی امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے انتھک محنت کرتی رہے گی۔

پیوٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

انہوں نے مزید کہا کہ سوزی کو امریکا کی پہلی خاتون چیف آف اسٹاف کے طور پر حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، مجھے کوئی شک نہیں کہ سوزی ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کریگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں