اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکی صدرٹرمپ نے ڈرون حملوں کا اختیار سی آئی اے کو دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ڈرون حملوں کا اختیار سی آئی اے کو دے دیا، امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے اب مشتبہ دہشتگردوں پر بھی ڈرون حملے کر سکے گی۔

سابق امریکی صدربراک اوباما کی پالیسی کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون حملے کا اختیار سی آئی اے کو سونپ دیا، صدراوباما کے دورمیں ڈرون حملوں کا اختیار پینٹاگون کے پاس تھا اور سی آئی اے کا کردار اس حوالے سے محدود تھا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی بریفنگ میں شون اسپائسر کے جواب نے قہقہے بکھیر دئیے، صدرٹرمپ پر بھروسہ کب کیا جاسکتا ہے اس سوال کے جواب میں شون اسپائسرکا کہنا تھا جب صدر مذاق نہ کررہے ہوں، شون اسپائسرنے کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ہربات وثوق کے ساتھ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ اقدام سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ پالیسی سے انحراف ہے، سابق صدر خفیہ ادارے کے فوجی کردار کے خلاف تھے، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس اقدام سے سی آئی اے اور پینٹاگون کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کا یہ دعویٰ ہے کہ ڈرون حملے دہشتگردوں کے خلاف ہوتے ہیں لیکن ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری نشانہ بنتے رہے ہیں اور افغانستان اور پاکستان سمیت کئی ممالک پر اب تک امریکی ڈرون حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے اور ان ممالک کے عوام اس قسم کے حملوں کو چادر اور چار دیواری کے خلاف اور غیر قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

امریکہ کا ڈرون حملوں عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

یاد رہے ڈرون حملوں کا آغاز 2004 میں جارج ڈبلیو بش کے دورِ صدارت میں ہوا تھا جبکہ سابق صدر اوباما کے دور میں بھی جاری رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں امریکی حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ممالک جہاں امریکا کو مخالفین یا دہشت گردوں سے جنگ کا سامنا نہیں تھا وہاں ڈرون حملوں میں بھی 116 عام شہری ہلاک ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں