بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف کیلئے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا: ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف کے لیے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں جان کیلی کی ریٹائر منٹ کے بعد اس اہم منصب کے لیے موزوں امیدواروں کے انٹرویو لیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ افراد کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں وہائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف کے عہدے کے لیے حتمی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا جائےگا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آخر تک چیف آف اسٹاف جان کیلی عہدہ چھوڑ دیں گے، تاہم ٹرمپ نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا آیا اُن کی جگہ کون لے گا۔

کیلی ایک ریٹائرڈ میرین جنرل ہیں، جنھوں نے جولائی 2017ء سے چیف آف اسٹاف کے فرائض سنبھالے ہیں، جلد اُن کی جگہ کی جانے والی تقرری کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جان کیلی اور ٹرمپ کے مابین کئی ماہ سے کشیدگی چل رہی تھی، جان کیلی پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹرمپ کو بیوقوف قرار دیا تھا تاہم انہوں نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی۔

علاوہ ازیں گذشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے جان کیلی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں