اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

ریاض آکر اچھا لگا، ٹرمپ، خوش آمدید کہتا ہوں، شاہ سلمان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے، سعودیہ میں قیام کے دوران دوپہر اور شام کی ملاقاتوں میں شرکت کا خواہش مند ہوں، منیلا نے کہا کہ خوبصورت خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر اپنے الگ ٹویٹر پیغامات جاری کیے، جن میں دونوں شخصیات نے سعودی عرب آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ’’مجھے ریاض آکر اچھا لگ رہا ہے، میں دوپہر اور شام کی ملاقاتوں میں شرکت کا متمنی ہوں‘‘۔

- Advertisement -

ٹرمپ کی اہلیہ منیلا نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’سعودی عرب میں خوبصورت خیر مقدم کا بہت بہت شکریہ‘‘ْ

بعد ازاں سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے امریکی صدر کو اجلاس میں شرکت کے لیے خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ امریکی صدر کا دورہ دونوں ممالک خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کا باعث بنے گا۔

 یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ تین مختلف اجلاسوں میں سعودی اور اسلامی دنیا کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور اسلام کے حوالے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

پڑھیں: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں