اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٹرمپ کو صدارتی الیکشن لڑنے کیلیے ایک اور مصیبت کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال امریکا کے صدر کا الیکشن دوبارہ لڑنے کے خواہشمند ہیں اب انہیں اس حوالے سے ایک اور مصیبت کا سامنا ہے۔

مختلف قانونی مسائل کا شکار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  جو رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے پُر عزم اور بھرپور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب انہیں اس حوالے سے ایک اور نئی مشکل آن پڑی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد جرمانے کی عدم ادائیگی پر ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس نے ان کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیمز کا اس کیس  سے متعلق کہنا ہے کہ ٹڑمپ کے اثاثے ضبط کرنے کے لیے تیار  ہیں۔ جرمانے  کی  عدم ادائیگی پر اثاثے ضبط کرنے کا عدالتی حکم حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فراڈ کے ایک کیس میں عدالت نے سابق امریکی صدر پر ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا جب کہ ٹرمپ نے جرمانے کے عدالتی فیصلے کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے سے روکنا چاہتی ہے جب کہ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو جرمانے کی سزا پر معافی نہیں مل سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں