جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کئے، ٹیمی بروس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کئے، عالمی تجارت کے حوالے سے دنیا منصفانہ نہیں تھی۔

امریکا روس تعلقات سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس سے امریکی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، حال ہی میں روسی شہری کے بدلے ایک امریکی شہری کا تبادلہ ہوا ہے، استنبول میں امریکا روس کے دو طرفہ تعلقات پرمذاکرات ہوئے ہیں، روس کیساتھ مذاکرات میں سیکیورٹی،یوکرین مسئلے پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ صدرٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ روس یوکرین میں امن دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا اس وقت روس یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

غزہ کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اکتوبر 7 کے حملوں نےمشرق وسطیٰ کی صورتحال مکمل طور پر تبدیل کر دی، امریکا شراکت داروں کیساتھ ملکر غزہ مسئلے کو حل کرنےکی کوشش کررہا ہے، غزہ کے لوگوں کو حماس نے یرغمال بنایا ہوا ہے، کوئی انسان غزہ جیسی صورتحال میں رہنے کا مستحق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے ڈیتھ اسکواڈز نےاسرائیل میں قتل عام کیا، غزہ میں جنگ بندی ہوئی تھی اورامدادی سامان وہاں پہنچاتھا، حماس نےجنگ بندی سے انحراف کیا اور پھر مسائل پیدا ہوئے۔

ایران سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش ہے، اطلاعات ہیں کہ ایران اپنے جوہری مواد خفیہ مقام پر منتقل کر رہا ہے، جوہری مواد سویلین استعمال کیلئے ہے تو خفیہ مقام پر کیوں منتقل کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں