اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی دوستی کو عظیم قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی دوستی کو عظیم قرار دے  دیا اور کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سعودی عرب اقدامات کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، ملاقات میں ایران، یمن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران دنیا کے ساتھ مناسب طریقے سے پیش نہیں آرہا، دہشتگردوں کورقوم کی منتقلی کے معاملے کو امریکا برداشت نہیں کرے گا۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی دوستی کو عظیم قرار دیا اور کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں دہشتگردوں کی فنڈنگ بندکرناچاہتے ہیں، سعودی عرب دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اوباما دور میں سعودی عرب سے تعلقات پیچیدہ تھے لیکن اب امریکا اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے کہیں مضبوط اور بہتر تعلقات استوار ہیں، سعودی عرب امریکا سے اسلحہ خریدنے والا بڑاملک ہے۔

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب امریکا کا قدیم ترین اتحادی ہے، ہم امریکا کے ساتھ تعلقات مزیدبہترکرناچاہتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور امریکا 200ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر کام کریں گے۔

خیال رہے کہ شہزاد ہ محمد بن سلمان کا ولی عہد کی حیثیت سے امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس سے پہلے انھوں نے مصر اور برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

محمد بن سلمان سرکاری دورے میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں امریکی نائب صدر مائیک پنس ، قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ مک ماسٹر اور وزیر دفاع جیمز میٹس کے علاوہ کانگریس کے درجنوں ارکان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ان کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس سے ملاقات ہوگی جبکہ لوس اینجلس میں گوگل اور ایپل جیسی بڑی کمپنیوں کے عہدے داران سے ملاقات بھی متوقع ہے۔


مزید پڑھیں : مرد اورخواتین میں کوئی فرق نہیں ، سعودی شہزادہ محمدبن سلمان


یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد ہیوسٹن میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کی کمپنیوں کے عہدے داران کے سے ملیں گے اور گوگل، ایپل کمپنیوں کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ بن سلمان نیویارک میں سعودی امریکی کاروباری شخصیات کے سیمینار میں بھی شریک ہوں گے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب انسان ہیں اورخواتین اورمردوں میں کوئی فرق نہیں، سعودی عرب میں خواتین ورکرز کو مردوں کے برابرتنخواہ دی جائیں گی۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کچھ انتہا پسند غلط خیالات پھیلا رہے ہیں، موجودہ سعودی عرب وہ نہیں جو حقیقت میں ہے، حقیقی سعودی عرب ستر اوراسی کی دہائی کا ہے، جب سعودی خواتین ڈرائیونگ کرتی تھیں اور ملک میں سینما گھر بھی تھے۔

سعودی ولی عہد نے کہا تھا کہ کرپشن کیخلاف مہم میں ایک کھرب ڈالرحاصل کئے، مہم کا مقصد رقم جمع کرنا نہیں بلکہ انہیں سزا دینی تھی اور یہ کارروائی بہت ضروری تھی جس سے کرپشن کا انسداد ممکن ہوگا، اسامہ بن لادن نے سعودی عرب کے امیج کونقصان پہنچایا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں