اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

ٹرمپ امریکہ کی تاریخ کے سب سے خطرناک صدر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کےصدارتی امیدوارسینیٹربرنی سینڈرز نےصدرٹرمپ کوامریکہ کی تاریخ کاسب سےخطرناک صدر قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوارسینیٹربرنی سینڈرز نے اپنی انتخابی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا اس انتخابی مہم کے دواہم مقاصدہیں جس کاپہلامقصدامریکی تاریخ کےسب سے خطرناک صدرڈونلڈٹرمپ کوشکست دیناہے۔

سینڈرزکاکہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی صورت میں کرپٹ سیاسی نظام کا خاتمہ ہوگا اور وہ موجودہ دورکےمعاشی عدم توازن کو بھی شکست دیں گے۔

مزید پڑھیں : برنی سینڈرز نے ٹرمپ کو مذہبی متعصب شخص قرار دے دیا

- Advertisement -

یاد رہے امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹس کے امیدوار برنی سینڈرز نے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی باتیں بھول گئے، ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہورہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے، اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا؟

ڈیموکریٹ امیدوار برنی سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیا تھا۔

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انھوں نے صدارتی انتخابات 2020 میں کسی بھی ڈیموکریٹ کو ووٹ دیناشدت پسندانہ اور سوشلزم سوچ کو پروان چڑھانے اورامریکی خواب کی تباہی کے مترادف قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں