منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ڈونلڈٹرمپ کا اسرائیل میں نیا سفیر کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے مائیک ہکابی کو اسرائیل میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نامزدگی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے ارکنساس کے سابق گورنر مائیک ہکابی کو اسرائیل میں سفیر نامزد کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مائیک کئی سالوں سے عظیم سرکاری ملازم، گورنر، اور لیڈران فیتھ رہا ہے مائیک اسرائیل اور اسرائیل کےلوگوں سےمحبت کرتا ہے اور اسرائیل کے لوگ بھی مائیک سے محبت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مائیک مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے انتھک محنت کرے گا۔

نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کریں گے۔

روئٹرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن نمائندے مائیک والٹز کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر منتخب کر لیا ہے۔ ٹرمپ کے وفادار مائیکل والٹز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں اور نیشنل گارڈ میں بطور کرنل بھی خدمات انجام دیں۔

مائیکل والٹز نے ایشیا پیسیفک میں چینی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں ممکنہ تنازع کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک تقریب میں مائیک والٹز نے کہا ٹرمپ اسٹیبلشمنٹ اور پینٹاگون میں بری عادتوں میں مبتلا افراد کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے ہیں۔

مائیک والٹز ڈونلڈ رمز فیلڈ اور رابرٹ گیٹس کے لیے دفاعی پالیسی کے ڈائریکٹر بھی تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں