اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کوئی بھی سزا امریکی صدارتی انتخابات لڑنے سے نہیں روک سکتی، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی سزا مجھے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے سے نہیں روک سکتی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے رکن اور سابق امریکی صدر نے خود پر لگنے والے متعدد الزامات پر کھل کر گفتگو کی ہے، انھوں نے کہا کہ ’’اگر کسی فوجداری تحقیقات کے نتیجے میں انھیں سزا ہو بھی گئی تو وہ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کو ختم نہیں کریں گے۔‘‘

ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران ان سے میزبان نے سوال کیا کہ سزا ہونے پر ان کی انتخابی مہم رک سکتی ہے؟ جس پر ٹرمپ نے امریکی آئین میں ایسا کچھ نہیں ہے، اس لیے صدارتی انتخابی مہم نہیں رکے گی۔

- Advertisement -

77 سالہ سابق امریکی صدر نے اپنے مخالفین کے بارے میں کہا کہ ’یہ لوگ بیمار ہیں اور وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ بالکل بھیانک ہے۔‘

واضح رہے کہ امریکی صدر دو بار مواخذے کا سامنے کرچکے ہیں، گزشتہ ماہ خفیہ دستاویزات کے مقدمے میں پہلی بار ان پر فرد جرم عائد ہوئی، ان پر الزام ہے کہ اعلٰیٰ خفیہ جوہری اور دفاعی معلومات اپنے پاس رکھ کر انھوں نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الزامات کے دائرے کو مزید وسیع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جج نے 1990 کی دہائی میں ایک مصنفہ کے ساتھ زیادتی کا مرتکب قرار دیا تھا جب کہ انھیں ایک پورن اسٹار کے ساتھ تعلقات چھپانے جیسے درجنوں سنگین الزامات کا بھی سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں