بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

صدرٹرمپ نے ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا، ٹرمپ نے اپنی صدارتی مدت میں پہلی بارویٹو کا حق استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے ویٹو کے بعد ایمرجنسی کی قرارداد واپس کانگریس کو بھجوا دی گئی، صدرٹرمپ کے ویٹو کو ختم کرنے کے لیے ہاؤس کو دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

- Advertisement -

ویٹو کے فیصلے پر دستخط کے وقت ٹرمپ کے ساتھ بارڈر پٹرول سروس اہلکار موجود رہے، غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں قتل امریکیوں کے اہلخانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ ہاؤس اور سینیٹ نے صدرٹرمپ کے ایمرجنسی لگانے کے فیصلےکو مسترد کردیا تھا، ہاؤس اراکین اور سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

دوسری جانب سینٹ میں ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے والے ری پبلکن اراکین کو وائٹ ہاؤس نے دھمکی بھی دی، وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے والے ری پبلکن ری الیکشن کے وقت نتائج کے لیے تیار رہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی ایوان نمائندگان نے بھی 245 ووٹوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ اگر کانگریس نے ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا تو ویٹو کردوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں