تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی صدر کی ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے: مائیک پومپیو

واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن جلد روس کا دورہ کریں گے جس سے صدر ٹرمپ اور روسی صدر کی ملاقات کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن کا دورہ ماسکو امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کی راہ ہم وار کر دے گا جس سے دونوں رہنماؤں میں قربتیں بڑھیں گی۔

پوچھے گئے ایک سوال پر پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر روس کا دورہ کریں گے یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں التبہ میں جلد امریکی صدر اور روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات دیکھ رہا ہوں۔


ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر سے ملاقات کے لیے نئی حکمت عملی تیار


قبل ازیں روسی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہی لگتا ہے کہ امریکی صدر اگلے ماہ یورپ میں ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کے امکانات ہیں جبکہ ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، ہوسکتا ہے جولائی میں ملاقات کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -