منگل, جون 17, 2025
اشتہار

پاک بھارت جنگی صورتحال پر امریکا کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے میزائل حملوں کے رد عمل میں اس کو شرمناک قرار دیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، میں پاکستان اور بھارت کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔

مارکو روبیو کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پُرامن حل کیلئے پاکستان اور بھارت کی قیادت سے بات چیت کررہے ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جلد ختم ہو۔

علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بھی بھارتی جارحیت پر اپنی گہری تشویش اور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کریں، دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں