واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاکت خیز کرونا وائرس کو ‘چینی وائرس کا نام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے وائرس کوویڈ 19 نے چین اور امریکا کے درمیان ایک مرتبہ پھر لفظی جنگ کا محاز کھول دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی میڈیا کی خود پر تنقید کے بعد چین کو اپنی لفظی نشتروں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کرونا وائرس کو چینی وائرس کا نام دیا ہے۔
The United States will be powerfully supporting those industries, like Airlines and others, that are particularly affected by the Chinese Virus. We will be stronger than ever before!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 16, 2020
ٹرمپ نے کرونا وائرس کو چینی وائرس کا نام چینی میڈیا کی نکتہ چینی کے بعد دیا ہے، خیال رہے کہ چینی میڈیا نے کرونا وائرس بے قابو ہونے پر ٹرمپ پر شدید تنقید کررہا تھا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد 162 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7171 ہوگئی ہے۔
کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 82 ہزار 598 افراد کو اپنا شکار بنایا ہے دوسری جانب سے 79 ہزار 881 افراد اس مرض سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔