تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ہارٹ اٹیک کی خبر کے بعد ٹرمپ کا عجیب ردعمل

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کو سنگین نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہوا اس لیے انہوں نے میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا۔

امریکی میڈیا میں چلنے والی خبروں کی وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی البتہ ٹرمپ نے خبر کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے انوکھا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے باکسر راکی کے دھڑ پر اپنی تصویر لگا کر اسے سوشل میڈیا پر بغیر کچھ لکھے شیئر کیا۔

ایڈیٹڈ تصویر میں ٹرمپ چوڑے سینے کے ساتھ ہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس خوبصورت سینے کو میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرز نے دیکھنے سے انکار کیا اور وہ ششدر رہ گئے۔

ٹرمپ کے ٹویٹ کو اب تک 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد صارفین نے ری ٹویٹ کیا جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار کے قریب صارفین اسے پسند بھی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے نومبر 2017 میں آخری بار میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں ہارٹ اٹیک کے بعد اب ٹائی نہیں پہنتا‘۔ امریکی صدر نے صحافی کے سوال پر اُسے یہ جواب طنز میں دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں