تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کوروناٹاسک فورس کے خاتمے سے متعلق فیصلے پر ٹرمپ کا یوٹرن

واشنگٹن : کوروناٹاسک فورس کے خاتمے سے متعلق امریکی صدرٹرمپ نے یوٹرن لے لیا اور کہا ٹاسک فورس غیرمعینہ مدت تک کیلئےکام کرتی رہےگی اور کورونا ویکسین،علاج پرتوجہ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید تنقید کے باعث ٹاسک فورس ختم کرنے کے اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نائب صدر مائک پینس کی سربراہی میں وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس نے بہت عمدہ کام انجام دیا ہے، ٹاسک فورس غیر معینہ مدت تک کیلئے کام کرتی رہے گی۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس اپنی توجہ شہریوں کو محفوظ کرنے ، کاروبارزندگی کھولنے اور کورونا ویکسین، علاج پر مرکوز کرے گی تاہم ٹاسک فورس کے اراکین کی تعداد میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔

گذشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس ختم کی جا رہی ہے ، اس ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا، مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی، مشن مکمل نہیں ہوا وائرس کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا کہ یہ ٹاسک فورس اگلے چند ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی۔

خیال رہے امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد12لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد75 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -