اشتہار

’میری گرفتاری پر عدالتی عملہ آبدیدہ ہوگیا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں گرفتاری کے دوران کمرہ عدالت کا احوال بتا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹورمی ڈینیئلز کیس میں فردِ جرم عائد ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ جب کمرہ عدالت میں مجھے حراست میں لیا گیا تو عدالتی عملہ رونے لگا تھا، ان کی آنکھوں میں آنسوں بھر آئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ عملے کا میرے لیے رونا ناقابلِ یقین تھا، جب میں کمرہ عدالت میں داخل ہوا تو دیکھا وہ آبدیدہ ہیں، میں نے ان سے صرف یہ کہا کہ ’مجھے بہت افسوس ہے۔‘

- Advertisement -

انٹرویو میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ میں بے قصور ہوں اور میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں