ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

کم جونگ ان کیساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے کو حل کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں عالمی تنازعات کو حل کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو خط لکھا ہے؟

امریکی صدر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے یہ کہا کہ میرے کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں اور میں ان کے ساتھ رہا ہوں جو واقعی بہت اچھا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ہمارے درمیان تنازع ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اسے حل کر لیں گے۔

سیؤل کی این کے نیوز نے اس ماہ رپورٹ کیا تھا کہ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ ان کو لکھے گئے خط کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما نے امریکی صدر 2017-2021 کی پہلی میعاد کے دوران تین سربراہی ملاقاتیں کیں اور متعدد خطوط کا تبادلہ کیا جسے ٹرمپ نے خوبصورت قرار دیا تھا۔

اپنے دوسرے دور میں ٹرمپ امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی کوریا ایک ایٹمی طاقت ہے۔ وائٹ ہاؤس نے 11 جون کو کہا کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ دوبارہ بات چیت کا خیر مقدم کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں