جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹویٹر پابندی کے بعد ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر اور فیس بک پر عائد ہونے والی پابندیوں کے بعد نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا عندیہ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے الیکشن میں کامیابی کے دعوے اور نقصِ امن کے خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیرمعینہ مدت تک بند کردیا۔

کیپیٹل ہل میں پرتشدد مظاہرے کی حمایت پر مبنی ٹوئٹ کے بعد سے ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ بلاک کر رکھا ہے، اس اکاؤنٹ کو 9 کروڑ سے زائد صارفین فالو کررہے تھے۔

- Advertisement -

ذاتی اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے سرکاری اکاؤنٹ کا استعمال کیا اور علیحدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا عندیہ دیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر ساڑھے سات کروڑ فالوورز ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ‌ مستقل طور پر بند، ٹرمپ کی ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’مجھے ووٹ دینے والے عظیم محب وطنوں، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر بھی غور کررہے ہیں‘۔

ٹرمپ کی اس پوسٹ کو بھی ٹویٹر نے کچھ ہی دیر میں ڈیلیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی سرکاری عمارت پر حملہ کیا تھا، ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو گھر جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ الیکشن کے نتائج چرائے گئے ہیں۔ ٹرمپ کی اس ویڈیو کو فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر ڈیلیٹ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نقصِ امن کا خطرہ، گوگل پلے اسٹور سے معروف ایپلیکیشن ڈیلیٹ

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہےکہ اگر صدر ٹرمپ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں