واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ مزاکرات کا عندیہ دے دیا اور کہا چین کے ساتھ معاہدہ کرناپسند کروں گا۔
واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محصولات سے حاصل رقم سےقرض چکائیں گے، دنیا کے کئی ملک ہم سے بات چیت کےلیے تیار ہو چکے ہیں۔
صدرٹرمپ نے چین کے ساتھ مزاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کےساتھ معاہدہ کرناپسند کروں گا، اگرمعاہدہ نہیں ہوتاتو ہم وہیں کھڑے ہونگےجہاں پہلے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کئی عرصے سے ہم سے فائدہ اٹھا رہا لیکن چینی صدر سمجھدار انسان اور میرے بہت اچھے دوست ہیں ، دونوں ممالک اچھا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا نے تجارت کے معاملے پر ہم سے انصاف نہیں کیا، کل کا دن زبردست تھا،کل کا دن تاریخی دن تھا، اب سب چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، مقصد حاصل کرلیا، مہنگائی ،بیروزگاری، شرح سود میں کمی ہورہی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے وعدہ کیا اور کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کو واپس لانے کے قریب ہیں، اسرائیل اور حماس دونوں سے بات چیت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ زیادہ تر چینی درآمدات پر ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے، بدھ کو صدر ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیاء پر 125 فیصد کی نئی لیوی کا اعلان کیا تھا، ایک سو پچیس فیصد شرح پہلے سے موجودہ بیس فیصد لیوی کے اوپر ہے۔