امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف ڈبل کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر طے شدہ ٹیرف کو دوگنا کر کے 50 فیصد کر دیں گے جس سے امریکا کے شمالی پڑوسی کے ساتھ تجارتی جنگ میں اضافہ ہو گا۔
منگل کی صبح ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ بڑھے ہوئے ٹیرف صوبے اونٹاریو کی طرف سے کچھ امریکی ریاستوں کو بجلی کی برآمدات پر 25 فیصد سرچارج لگانے کے فیصلے کے جواب میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل اور ایلومینیم پر بڑھے ہوئے ٹیرف کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ صرف ایک چیز جو سمجھ میں آتی ہے وہ ہے کہ کینیڈا ہماری پسندیدہ ففٹی فرسٹ ریاست بن جائے اس سے تمام ٹیرف، اور باقی سب کچھ مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔
کینیڈین صوبے اونٹاریو نے امریکی ریاستوں کو دی جانیوالی بجلی پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے۔
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے امریکی ریاستوں مشی گن، منی سوٹا اور نیویارک کو بجلی فراہم کی جاتی ہے، اونٹاریو، کینیڈا کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور سب سے بڑی معیشت رکھتا ہے۔