تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکیوں کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہونے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہوا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن کے گھر میں کسی نے مشتبہ پیکٹ بھیجا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشتبہ پیکٹ میں بھیجے گئے بارودی مواد کی اعلیٰ اداروں سے جانچ پڑتال ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی اور دیگر فیڈرل ادارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

خیال رہے کہ پیکٹ کی تلاشی پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، بل کلنٹن کے گھر دھماکا خیز ڈیوائس کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔

امریکی صدر اور عسکری حکام کو مشکوک خطوط بھیجے جانے کا انکشاف

واضح رہے کہ سابق صدر باراک اوباما کے دفتر میں بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ملی ہے تاہم امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق اوباما کے دفتر میں بھیجا جانے والا مشتبہ پیکٹ روک لیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عسکری حکام کو مشکوک خطوط بھیجے جانے کا انکشاف ہوا تھا، خطوط کے لفافے زہریلے مواد سے بھرے تھے۔

یاد رہے کہ مئی 2013 میں امریکی وائٹ ہاؤس میں ڈاک کی چھان بین کرنے والوں کو ایک ایسا مشکوک خط ملا جس میں ممکنہ طور پر اسی طرح کا زہر آلود مواد تھا۔

Comments

- Advertisement -