امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے گا۔
صدر ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو بتایا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا۔
ٹرمپ نے 2020 میں اپنی پہلی مدت کے اختتام پر ہونے والے تاریخی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "سعودی عرب ابراہم معاہدے میں جائے گا”
اس معاہدے میں مسلم اکثریتی متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ "ایسا ہو گا”
امریکی صدر اگلے ماہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں جو وائٹ ہاؤس کو دوبارہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا تاہم اب وہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے لیے سب سے پہلے اٹلی جائیں گے۔
انہوں نے اپنی پہلی مدت میں ریاض کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ سعودی عرب کو خارجہ پالیسی کے ایک بڑے مقصد کے طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف دھکیلیں گے۔