ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

’ہمیں غزہ میں بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمیں غزہ میں بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کے اوائل میں مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے فلسطینیوں کے لیے امداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ہمیں ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے انھیں اگلے مہینے میں "بہت سی اچھی چیزوں” کی توقع ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ غزہ میں جنگ کو بڑھانے کے اسرائیلی منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں تو ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے خیال میں اگلے مہینے میں بہت سی اچھی چیزیں ہونے والی ہیں، اور ہم دیکھنے جا رہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی بھی مدد کرنی ہے آپ جانتے ہیں کہ غزہ میں بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، اس لیے ہمیں دونوں اطراف کو دیکھنا ہوگا۔

قطر میں ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی کو آزادی زون بنانے کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے فضائی تصاویر دیکھی ہیں، جہاں کوئی عمارت کھڑی نہیں بچی۔ لوگ ملبے کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو میں فخر سے کہوں گا کہ امریکہ غزہ کو سنبھالے اور اسے ایک آزادی زون بنائے، جہاں مثبت تبدیلی آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں