منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

ابھی ابھی تُرک صدر سے غزہ، شام اور یوکرین پر بات ہوئی ہے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر طیب اروان سے غزہ، شام کی صورتحال پر بات کی ہے۔

صدر نے کہا کہ ان کی اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ متعدد عالمی مسائل پر "بہت اچھی اور نتیجہ خیز” ٹیلی فون کال ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ "میں نے ابھی ابھی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بہت سے موضوعات پر بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت کی ہے جس میں روس/یوکرین کے ساتھ جنگ، شام، غزہ اور بہت کچھ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے مجھے مستقبل کی تاریخ میں ترکی جانے کی دعوت دی اور اسی طرح وہ واشنگٹن ڈی سی بھی آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں