پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

ٹیرف معاملہ، چین نے دیگر ممالک کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہو سکتا اور سمجھوتے کے نتیجے میں آپ کو عزت نہیں مل سکتی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف پر مذاکرات کے دوران خوشامد سے باز رہیں۔

چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کے مطابق واشنگٹن دیگر حکومتوں پر امریکی درآمدی ٹیکسوں میں چھوٹ کے بدلے بیجنگ کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے جاپان کے وفد نے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جبکہ رواں ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں۔

چین کا ماننا ہے کہ سب کو انصاف کا ساتھ دینا چاہیے اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قواعد اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنا چاہیے۔

گذشتہ ہفتے وال اسٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا تھا ٹرمپ کا مذاکرات کے دوران درجنوں ممالک پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنی تجارت میں کمی لائیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے چین پر بھاری بھرکم تجارتی ٹیرف عائد کردیا ہے اور چینی عوام ان کے خلاف ہو گئے ہیں، چائنہ میں اب ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبول ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہیں تاہم ان کے ٹیرف نے دنیا میں تجارت کی ایسی جنگ چھیڑ دی ہے کہ نصف سے زائد دنیا اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

ٹرمپ کی ٹریڈ ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر چین ہوا ہے کیونکہ امریکی صدر نے اس پر 245 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ اس صورتحال کے بعد چینی عوام بھی میدان میں آ گئے ہیں اور وہ ٹرمپ پر غصہ نکالنے کے نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔

اس وقت چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مانگ ٹرمپ کے ماڈل پر مبنی ٹوائلٹ برش ہیں جو دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔

پیلے رنگ کے یہ ٹوائلٹ برش گوگہ کہ ان کے پہلی صدارت کی مدت کے دوران کا ہے جب چین اور امریکا دونوں میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔

روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

چینی میڈیا کے مطابق اب امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ریکارڈ ٹیرف لگانے کے بعد چینی عوام ٹرمپ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے کے لیے ان کے ماڈل لگے یہ ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں