جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے اپنے ابتدائی100دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف 100سے زائد اقدامات کئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ابتدائی سو دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف سوسے زائد اقدامات کئے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے سو دن مکمل کرلئے، انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کی صدارت کے پہلے 100 روز کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے، سوروز میں انسانی حقوق کے خلاف سو سے زائد اقدامات کئے گئے، مسلم ممالک پر پابندی سے نفرت کو فروغ دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی مسلمانوں کیخلاف نفرت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، وائٹ ہاؤس نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات پرردعمل نہیں دیا، پناہ گزینوں کو دنیا کے سامنے دہشتگرد بنا کرپیش کیا گیا، مہاجرین کا راستہ بند کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا بطورصدر پہلے 100 دن کے لائحہ عمل کا اعلان


اہمینسٹی انٹر نیشنل نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مہاجرین کی آمد روک کر انسانی حقوق پامال کئے ہیں، امیگریشن حوالات میں80 ہزارافراد پھنسےہوئے ہیں جبکہ پہلے100روز امریکی بمباری سے سیکڑوں معصوم شہری ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ 9 نومبر2016 کو امریکا میں ہونے والےصدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور وہ ملک کے 45ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں