منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی دوبارہ صدر بننے کے بعد مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے کے بعد مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ صدر بن گیا تو سیاسی مخالفین کوجیلوں میں بندکردوں گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مخالفین جو کررہے ہیں ان کے ساتھ ویساہی کرنے کےسوا کوئی چارہ نہیں۔

ٹرمپ ریپبلکنز صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑمیں سب سے آگے ہیں، ٹرمپ کیخلاف بغاوت ، سازش اور الیکشن فراڈ کے مقدمات کی سماعت آئندہ سال ہوگی۔

ریپبلکن رہنما ساجدتارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کیخلاف بائیڈن انتظامیہ انتقامی کارروائی کررہی ہے جبکہ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں ٹرمپ مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے بیان بازی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں