ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

چینی عوام میں ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ کی مقبولیت، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر نے چین پر بھاری بھرکم تجارتی ٹیرف کیا عائد کیا چینی عوام ان کے خلاف ہو گئے اور اب وہاں ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبول ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہیں تاہم ان کے ٹیرف نے دنیا میں تجارت کی ایسی جنگ چھیڑ دی ہے کہ نصف سے زائد دنیا اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

ٹرمپ کی ٹریڈ ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر چین ہوا ہے کیونکہ امریکی صدر نے اس پر 245 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ اس صورتحال کے بعد چینی عوام بھی میدان میں آ گئے ہیں اور وہ ٹرمپ پر غصہ نکالنے کے نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔

اس وقت چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مانگ ٹرمپ کے ماڈل پر مبنی ٹوائلٹ برش ہیں جو دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔

پیلے رنگ کے یہ ٹوائلٹ برش گوگہ کہ ان کے پہلی صدارت کی مدت کے دوران کا ہے جب چین اور امریکا دونوں میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔

چینی میڈیا کے مطابق اب امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ریکارڈ ٹیرف لگانے کے بعد چینی عوام ٹرمپ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے کے لیے ان کے ماڈل لگے یہ ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔

ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرتی ہیں جن میں سے ایک یہ ٹرمپ تھیم والا ٹوائلٹ برش ہے۔

دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ میں شدت کے ساتھ چینی سوشل میڈیا پر صارفین ٹرمپ سے مشابہہ چیزیں بنا کر پوسٹ کر رہے ہیں۔

A golden pheasant at the Beijing Zoo, which netizens say is a Trump lookalike. (Internet)

کچھ چینی نیٹیزنز نے RedNote پر ٹرمپ کی مختلف شکلیں بھی پوسٹ کی ہیں، جن میں بیجنگ چڑیا گھر میں سنہری تیتر کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے سے مشابہہ چڑیا بھی ہے۔

اسی طرح کچھ netizens نے RedNote پر ٹرمپ کی ایک طنزیہ ترمیم شدہ تصویر دوبارہ پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں شاہی لباس میں ملبوس بیٹھے اور ٹیرف کارڈ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Netizens dubbed Trump the “Tariff Emperor” and hailing “long live the [tariff] emperor”. (Internet)

اس کے علاوہ چینی صارفین نے سوشل میڈیا پر ایک قدیم لباس میں ٹرمپ کا مجسمہ بھی بنایا ہے، جس پر چوان (川) کے کردار کے ساتھ ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔ اس کے پاس تہ رین ژیاؤ وو [تائی فینگ ڈیان] (他人笑我(太疯癫) لکھا ہوا ایک تہہ کرنے والا پنکھا ہے، جس کا مطلب ہے "دوسرے مجھ پر بہت زیادہ پاگل ہونے کی وجہ سے ہنستے ہیں”)۔

A figurine of Trump with a folding fan. (Internet)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں