تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا: ٹرمپ ٹاورمیں خوفناک آتشزدگی‘1 شخص جُھلس کرہلاک،4 زخمی

وانشگٹن: مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ ٹاورمیں ہونے والی ہولناک آتشزدگی کےباعث ایک شخص جُھلس کرہلاک ہوگیا جبکہ 4 افراد کوانتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع 56 منزلہ ٹرمپ ٹاورمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جُھلس کر ہلاک ہوگیا، جبکہ امدادی کام کرنے عملے کے 4 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ ٹرمپ ٹاورکی 50 ویں منزل پربھڑکی تھی، جس پرکئی گھنٹے جدوجہد کے بعد قابوپایا گیا۔ حکام نےبتایا کہ آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ٹیموں نے جائے حادثہ پرپہنچ کرعمارت کے اردگرد کی سٹرکیں خالی کروالی گئی تھیں۔

نیویارک فائرفائٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت میں اپارٹمنٹ اورمخلتف کمپنیوں اوراداروں کےدفاتربھی موجود ہیں۔

نیویارک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا گھراوردفتربھی متاثرہ عمارت میں ہی واقع ہے تاہم وہ حادثے کے وقت دارالحکومت واشنگٹن میں تھے۔

نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور کی عمارت سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ متاثرہ عمارت جدید سہولتوں سے آراستہ ہے، اس لیے ٹاور کا بہت محدود حصّہ آگ کی لپیٹ میں آیا۔ انہوں نے مقامی پولیس اورریسکیوں عملے کا فوری امدادی کرروائی کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

نیویارک کے کمشنرکا کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے لیے ٹاورمیں ہونے والی آتشزدگی پرقابوپانا انتہائی مشکل کام تھا کیوں کہ آگ 50 ویں منزل پربھڑکی تھی جس کے باعث ریسکیوں اہلکاروں نے متعدد منزلوں کو چیک کرنا پڑا۔

ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر ہونے والی آتشزدگی

کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ ٹاورمیں آگ بجانے والے آلات نصب نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث آگ زیادہ دیر تک بھڑکتی رہی، انہوں نے نیویارک کے تمام ٹاورمالکان سے گزارش کی کہ وہ ٹرمپ ٹاورجیسی بلند وبالا عمارتوں میں آگ بجانے والےآلات ضرورنصب کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -