تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

شمالی کوریا سے بڑا،طاقتور نیو کلیئر بٹن میرے پاس ہے،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس ان سے بڑا،طاقتور نیو کلیئر بٹن ہے اور بٹن وقت پڑنے پر کام بھی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے صدر نے کہا نیوکلیئر ہتھیاروں کا بٹن انکی میز پر ہوتا ہے تو میں شمالی کوریا کو کہتا ہوں ان سے بڑا، طاقتور نیوکلیئر بٹن میرے پاس ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے پاس موجود نیوکلیئرہتھیاروں کا بٹن وقت پڑنے پر کام بھی کرے گا۔


مزید پڑھیں : جوہری ہتھیاروں کا بٹن ہروقت میری میزپررہتا ہے، کم جونگ


یاد رہے کہ یکم جنوری کو سالِ نو کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ٹرمپ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا بٹن ہروقت میری میزپررہتا ہے، امریکہ کوپتا ہونا چاہیے یہ صرف دھمکی نہیں حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا امن پسند اور ذمہ دارملک ہے، امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے نشانے پرہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی جانب سے دھمکی آمیز بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

گذشتہ برس 29 نومبر کو شمالی کوریا نے ایک ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ کیا تھا کہ جو امریکا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جس کے بعد 23 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بین البراعظمی میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو غرق اور امریکا کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔


امریکا کو راکھ اور تاریکی میں بدل دیں گے،شمالی کوریا


واضح رہے ے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکہ کو اپنے دفاع پرمجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کردے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -