ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین جنگ سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کو اب ختم ہونا چاہئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”امریکہ فرسٹ پولیٹکس” انسٹی ٹیوٹ کے لیے فلوریڈا میں اپنی حویلی میں منعقدہ گالا پروگرام سے خطاب کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین پر بہت زیادہ محنت کریں گے، اس چیز کو اب نکتہ پذیر کیا جانا چاہیے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو اب ختم ہونا چاہئے۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کرے گی۔

نومنتخب صدر نے اپنی تقریر میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”129 سالوں میں یہ سب سے بڑی سیاسی فتح ہے۔ تمام سوئنگ سٹیٹس میں فتح حاصل کرلی ہے، عوامی رائے دہی میں بھی ہم آگے ہیں۔

دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر پیوٹن سے دو برس بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جسے یوکرین جنگ کے محاذ امن کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین نے اس میں ہمیشہ رکاوٹ ڈالی۔

نیوزی لینڈ میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا ڈانس کرکے احتجاج، ویڈیو وائرل

پیوٹن نے کہا کہ ہم اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر معاہدے کے لیے تنازع کی جڑ ختم کرنا ہوگی، سیکیورٹی ایشوز پر روس کے تحفظات دور کیے جائیں اور علاقائی حقائق مدنظر رکھے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں