تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملٹری پریڈ: امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مہلت مانگ لی

واشنگٹن : پنٹا گون نے ملٹری پریڈ کی تیاریوں کے لیے امریکی صدر سے دس مہینے کی مہلت طلب کرلی ‘ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی یومِ آزادی پر ملٹری پریڈ دیکھنے کے خواہاں تھے۔

تفصیلات کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملٹر پریڈ کے انعقاد کی خواہش پر امریکی محکمہ دفاع نے 10 نومبر تک کی مہلت طلب کی ہے۔ امریکی صدر چار جولائی کو پریڈ کا انعقاد کرانا چاہ رہے تھے۔ ان کے اس فیصلے پر سیاسی مخالفین امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو امریکہ کی فوجی طاقت کا مظاہرہ دکھانا چاہتے ہیں اور اس خواہش کا اظہار انہوں نے گزشتہ دورہ فرانس میں ملٹری پریڈ دیکھنے کے فوری بعد ہی کردیا تھا‘صدر ٹرمپ فرانس میں پریڈ سے انتہائی متاثر ہوتے نظر آئے۔

صدر ٹرمپ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ یہ ملٹری پریڈ فورتھ آف جولائی یعنی کہ امریکہ کے یوم ِ آزادی پر واشنگٹن میں ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکہ میں آخری مرتبہ ملٹری پریڈ ستائیس سال پہلے گلف وار کے اختتام پر کی گئی تھی‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے صدر سے پریڈ کی تیاریوں کے لیے نومبر تک کی مہلت مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ یہ پریڈ واشنگٹن کے علاوہ کہیں اور بھی کی جاسکتی ہے۔

دو سری جانب صدر ٹرمپ کی ملٹری پریڈ کی خواہش پر سیاسی مخالفین ان پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ پنٹاگون کے سابق ترجمان جان کربی نے تو انہیں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاتے ہوئے’راکٹ مین‘ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت بیس ہزار سے زائد بری افواج اور دس ہزار سے زائد امریکی فضائیہ نے پریڈ کی تیاریوں کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -