تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی صدر کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور تیل پیداکرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے رکن ممالک ایرانی تیل کی کمی پوری کرنے پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق امریکی صدر اس بات کے خواہش مند ہیں کہ تمام ممالک ایران سے تیل کی خریداری مکمل بند کردیں اور اب وہ عرب ممالک یا اوپیک کے رکن ملکوں سے تیک خریدیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپیک کے رکن ممالک عالمی منڈی میں ایرانی تیل کا مکمل متبادل ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور اوپیک میں موجود دوسرے ممالک ایرانی تیل پر پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایرانی تیل کی خریداری، ترکی نے امریکی فیصلہ مسترد کردیا

یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر نے ایرانی تیل کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ممالک کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ایران سے خرید و فروخت بالکل ترک کردیں البتہ ترکی نے امریکا کے مطالبے کے مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو صاف جواب دے دیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ ’ایران سے تیل کی خریداری پر دی جانے والی چھوٹ ختم ہوجائے گی جس کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے چین،بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان، تائیوان،اٹلی اور یونان کو 2 مئی 2019 تک ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی مہلت دی گئی تھی جس ختم ہونے کو ہے اور اب ٹرمپ انتظامیہ مزید توسیع کے حق میں نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -