پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

"ٹرمپ نے نیتن یاہو جیسے بدمعاش کو لگام ڈال دی”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو جیسے بدمعاش کو لگام ڈال دی ، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو وارننگ دی میرے صدر بننے سے پہلے سیزفائر کرو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو میں امریکا کے نو منتخب صدر کے حوالے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کی اورسپورٹ بھی کیا تھا ، ان کی جیت کو بین الاقوامی سیاست کیلئے اچھا کہا تھا۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کا جیتنا ممکن نہیں اور میں نے کہا تھا ٹرمپ کا چین کے ساتھ رویہ جنگجو والا نہیں ہوگا، ٹرمپ نے کہا میری خواہش ہے پہلے 100 روز میں چین کا دورہ کروں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو وارننگ دی میرے صدر بننے سے پہلے سیز فائر کرو، سیز فائر کی ڈیل پہلے سے تیار تھی، ٹرمپ نے نیتن یاہو جیسے بد معاش کولگام ڈال دی۔

نو منتخب امریکی صدر کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کو پاکستان میں ایک چہرہ نظرآتاہے جس سے اچھے تعلقات بنائے، بانی پی ٹی آئی نے دورہ امریکا میں ٹرمپ کو کشمیر پرثالثی کی پیشکش کی تھی، بانی پی ٹی آئی کی ٹرمپ سسٹم پرلابی سرکاری سسٹم کی لابی سے بہت مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ میں معاملات طے ہوتے ہیں تو پاکستان میں امن آئےگا، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں معاملات طے ہونے سے پاک امریکا کیلئے اچھا ہوگا۔

سابق سینیٹر نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا تمہارے ساتھ بھی ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ ڈیپ اسٹیٹ کیخلاف ہے، جان ایف کینڈی کے بعد پہلے صدر ہیں جو امریکی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں، ٹرمپ فائل ورک نہیں دیکھتا، ٹوئٹ اور فون سے کام کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدہ کرانے والابزنس مین ہے، جنگ بندی معاہدہ کرانے والے بزنس مین کو سفارتکاری کا کوئی تجربہ نہیں، ٹرمپ نے بزنس مین کو کہا تم میری سلیکشن ہو تم کام کراؤ گے۔

مشاہدحسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اہم پراڈکٹ ہےہم بیچنےمیں ناکام رہے، ہم اپنا پیسہ خوشامدی پر خرچ کرتے ہیں، بائیڈن سے ہاتھ ملانے کیلئے ایک دن تک انتظار کرتے رہے، ہماری ساری توجہ قیدی نمبر 804 پر ہے کہ اسے کیسے کنٹرول کرناہےجس میں ناکام ہوچکے، ٹرمپ کی اکنامک آؤٹ لک کے مطابق پاکستان ریجنل کنیکٹویٹی کا حب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں