پیر, جون 23, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے ایرانی حکومت پر نیا سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت پر نیا سوال اٹھا دیا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح سیاسی طور پر درست نہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "اگر موجودہ ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو پھر حکومت کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟”

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو ضرور سزا دیں گے، ایران پر امریکی حملے کے بعد یہ ان کا پہلا ردِعمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید حملوں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ دنیا امریکہ کی جانب سے ایران کے اہم ایٹمی مراکز پر بمباری کے بعد ایران کے ممکنہ ردعمل کے لیے بھی ذہنی طور پر تیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر ہمارے حملے درست اور ہدف پر تھے، ایران میں جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان انتہائی شدید بتایا جارہا ہے، حملے نہایت سخت اور درست تھے، ہماری فوج نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

امریکا پر سائبر حملوں کا تھریٹ الرٹ

یو ایس نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے سائبر حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی نیٹ ورکس پر ایران کے سائبر حملوں کا امکان ہے۔ ایرانی حامی امریکی نیٹ ورکس پر حملے کرسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جوہری ادارے ( آئی اے ای اے ) نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حملوں کے بعد ان مراکز کے آس پاس کی آبادی میں تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

ایرانی حکام کے مطابق 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 400سے زائد افراد ہلاک جبکہ کم از کم 3ہزار56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں کم از کم 24 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں