امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ کا انتباہ دے دیا۔
صدر ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کے بجائے جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نظر نہیں آتا اور جوہری پروگرام روکنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران پر جوہری معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو جائے تو بہتر ہے ورنہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کے معاملےپر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ فوجی تنازع پیدا ہو گیا تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کر دیں گے۔
ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ امید ہے امریکا سےجوہری مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے مذاکرات ناکام اور ہم پر تنازع مسلط کیا گیا تو بلاشبہ دشمن کا نقصان ہم سے زیادہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں تمام امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں ہم نشانہ بنائیں گے ہم بےخوف ہو کر تمام امریکی اڈوں کو میزبان ممالک میں نشانہ بنائیں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق جلد ہی امریکا کو جوہری معاہدے کے لیے ایک جوابی تجویز پیش کی جائے گی