پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

ٹرمپ اور زیلنسکی میں تلخ کلامی : یوکرین کی خاتون سفیر پریشان، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی تاریخی تلخ کلامی کے موقع پر یوکرین کی خاتون سفیر بے چین اور مضطرب نظر آئیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون سفیر کو پریشان دیکھا جاسکتا ہے، اس پریشانی میں کبھی وہ سر پر ہاتھ رکھ رہی تھیں اور کبھی سر کو جُھکا رہی تھیں۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا اس موقع پر نائب امریکی صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران یہ واحد عجیب بات نہیں تھی بلکہ اس دوران ایک اور دلچسپ اور حیران کن منظر بھی کیمروں نے محفوظ کرلیا۔

اس دوران جو کچھ ہوا اس پر امریکہ میں یوکرین کی سفیر اوکسانا مارکارووا کے ردعمل نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ان کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ گرما گرم گفتگو کے دوران سینیئر یوکرینی اہلکار کے ویڈیو کلپس گردش کرنے لگے۔

یوکرینی عہدیدار نے اس صورتحال کو دیکھ کر کبھی اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی تو کبھی سرپر ہاتھ رکھ کر کسی سوچ میں گم تھیں، یہ مناظر سوشل میڈیا پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی امور کے ماہر صحافی عبدالجلیل میسی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کے لیے پہلے سے ایک جال تیار کر رکھا تھا۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس میٹنگ نے بہت کچھ خراب کر دیا، اس میٹنگ کے لیے یوکرینی خاتون عہدیدار نے طویل عرصے تک کام کیا تھا، اس نے بارہا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں