بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے اقدامات نے سونے کو تاریخ کی ریکارڈ بلندی پر پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے خدشات پر سونا 1986 کے بعد سہ ماہی ٹریک پر ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے اعلانات سے عالمی تجارتی جنگ وسیع ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں جس کا اثر سونے کی قیمتوں پر پڑا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے اقدامات نے سونے کی قیمت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے اور 1986 کے بعد 38 سالوں میں سونے کی ایک سہ ماہی میں قیمت میں اضافہ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

سونا جو روایتی طور پر سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال میں ایک بہترین سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے اقدامات کے باعث رواں سہ ماہی میں اب تک اس کی قیمت میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے جو ستمبر 1986 کے بعد کسی ایک سہ ماہی میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ 1.1 فیصد چھلانگ لگا کر $3,116.82 فی اونس، 0638 GMT کے مطابق، پہلے $3,128.06 کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد۔ یو ایس گولڈ فیوچر 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 3,148.00 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی، مرکزی بینک کی خریداری اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ETF) کی طلب سمیت دیگر عوامل بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کا سبب بنے ہیں۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹر نے کہا، "امریکی ٹیرف اور دیگر ملکوں کے جوابی اقدامات کے باعث مارکیٹوں میں بے چینی کی سطح بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری محسوس کر رہے ہیں۔ مانگ میں اضافہ اس کی قدر میں اضافہ کا سبب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس ہفتے ٹیرف کے اعلانات پر موثر عمل نہیں ہوتا ہے تو سونے کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب توقع ہے کہ ٹرمپ 2 اپریل کو باہمی محصولات کا اعلان کریں گے، جب کہ آٹوموبائل ٹیرف 3 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے۔ اتوار کو ٹرمپ نے کہا کہ تھا کہ اگر وہ محسوس کریں گے کہ ماسکو یوکرین کی جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے تو وہ روسی تیل کے خریداروں پر 25%-50% کے ثانوی محصولات عائد کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں