بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے اعلانات اشارہ ہیں صرف امریکی مفادات کو دیکھا جائے گا، روسی وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اعلانات اشارہ ہیں کہ صرف امریکی مفادات کو دیکھا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد روسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی پالیسی صدر کی تبدیلی کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی، ٹرمپ کے اقدامات عکاسی کرتے ہیں دنیا میں امریکی مفادات کو دیکھیں گے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ بہت سے سیاسی سائنسدان نئے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر تبصرہ کر رہے ہیں، صدر تبدیل ہوجائے واشنگٹن کےعالمی مفادات کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔

- Advertisement -

دریں اثنا ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر پوری دنیا کو تبدیل کردینگے، ٹرمپ کے دستخط شدہ 200 سے زائد ایگزیکٹیو آرڈرز دنیا کو بدل دینگے

ویڈیو رپورٹ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟

وزیراعظم ہنگری وکٹراوربان کا کہنا تھا کہ لبرل جمہوریت کیخلاف بغاوت ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کے عہدے کا حلف گزشتہ دنوں اٹھایا، نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز اور امریکا کے سابق صدور نے شرکت کی۔

امریکی اور عالمی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کیپٹل ہال میں موجود تھی، بل کلٹن، ہیلری کلنٹن، باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، چینی نائب صدر، ارجنٹائن کے صدر، اطالوی وزیراعظم بھی کیپٹل ہال میں موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں