منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ سروے میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے تیسرے ماہ کے دوران عوامی مقبولیت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام نے سروے کے دوران اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 2004 کے بعد سے اب صحیح راستے پر آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملازمین کی برطرفی، محصولات اور مہنگائی کے باوجود ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، ڈیموکریٹک پارٹی کوسروے رپورٹ میں کم ترین عوامی مقبولیت حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹرز آئندہ سال وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس سے متعلق تقسیم کا شکار ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کے مزید حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جائے گا جس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل”پر جاری کردہ بیان میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی کو بیوقوف نہ بنایا جائے، یمنی عوام حوثیوں سے نفرت کرتے ہیں۔ یہ باغی بحیرہ احمر میں امریکی اور دیگر غیر ملکی جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حوثیوں کی طرف سے سیکڑوں حملے کیے جارہے ہیں،یہ سارے لوگ ایران سے نکلے ہیں، ایران حوثیوں کو جدید ہتھیارفراہم کررہا ہے، جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

حوثیوں کی طرف سے داغا گیا ہر گولہ، فائر کی جانے والی ہر گولی ایران کی قیادت اور اسلحے کی کارروائی سمجھی جائے گی، حوثیوں کی طرف سے مزید کسی بھی حملے کاپوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں