پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

تیل اور خوراک کی قیمتوں سے متعلق ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی نئی معاشی پالیسی سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

بھاری ٹیرف عائد کیے جانے پر جہاں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل اور خوراک کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، کوئی افراط زر نہیں ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹیرف کا دفاع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ طویل عرصے سے امریکا سے فائدہ اٹھانے والے ملکوں سے ایک ہفتےمیں اربوں  ڈالر لا رہے ہیں جوابی کارروائی کرنے والے ملکوں نے میری وارننگ کو تسلیم نہیں کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

تیل کی قیمتیں

 امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ کے سبب بین الاقوامی تیل منڈی میں آج بھی شدید مندی ہے، تین ورکنگ سیشن میں خام تیل کی قیمت 13.5 فیصد گر گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج تیل کی قیمتوں میں مزید 3.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 28 سینٹ گر کر 63 ڈالر 30 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

امریکہ ڈبلیوٹی آئی تیل 2 ڈالر بیس سینٹ کم ہو کر 59 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہی، جو اپریل 2021 کے بعد سب سے کم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں