امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین مذاکرات کی میزبانی کیلئے ویٹی کن کی تجویز دیدی۔
روس یوکرین جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششوں میں اس وقت پیشرفت پیش رفت دیکھنے میں آئی جب امریکی صدر ٹرمپ نے روسی اور یوکرینی صدور سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔
خبر ایجسنی کے مطابق امریکی صدر نے یورپی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین فوری براہ راست مذاکرات شروع کریں گے اور مذاکرات کی شرائط دونوں ممالک طےکریں گے۔
البتہ ٹرمپ نے مذاکرات کی میزبانی کے لیے ویٹی کن تجویز کرتے ہوئے کہا کہ پوپ لیوروس یوکرین کے درمیان امن کیلئےکردار ادا کر سکتے ہیں، ویٹی کن نےمذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہرکی ہے روس اوریوکرین امن عمل کا آغاز کریں، ویٹی کن اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔