تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ٹرمپ کا صدارتی امیدوار جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنے حریف امیدوار جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں گزشتہ کچھ ماہ سے انتخابی سرگرمیاں عروج ہیں اسی کساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات 2020 میں حصّہ لینے حریف امیدواروں بالخصوص جوبائیڈن پر تنقید کے نشتر چلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اپنے انتخابی حریف اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کو حقیر ثابت کرنے کےلیے منشیات ٹیسٹ کرانے کا انوکھا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بھی منشیات کا ٹیسٹ دینے کرانے کےلیے تیار ہوں، جوبائیڈن بھی مباحثے سے پہلے منشیات ٹیسٹ کرالیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی صدارتی مباحثوں کے باقاعدہ آغاز سے پہلے سابق نائب صدر جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کی کارکردگی میں یکدم بہتری پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہو گیا؟ صدر ٹرمپ نے 2016 کی صدارتی مہم میں بھی اپنی انتخابی حریف ہیلری کلنٹن کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے منشیات استعمال کی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 29 ستمبر کو منعقد ہوگا جبکہ دیگر دو مباحثے15اور22اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -